12 مارچ 2014 - 20:30
صوبہ الانبار میں ۲۰ دھشتگرد ہلاک

مغربی عراق کے صوبے الانبار میں عراقی سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیوں میں کم از کم بیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: مغربی عراق کے صوبے الانبار میں عراقی سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیوں میں کم از کم بیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ عراق کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوجہ کے علاقے میں انجام پانے والے آپریشن میں داعش سے موسوم دہشتگرد گروہ کے بیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ان دہشتگردوں کے ہتھیاروں کو تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع شہر تکریت کے مشرق میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ادھر صوبے صلاح الدین میں بھی دو افراد کے ہلاک اور چار دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا المیادین ٹی وی چینل نے آج رپورٹ دی ہے کہ بغداد کے مشرق میں زیونہ کے علاقے میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔البتہ اس کار بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں تکفیری دہشتگروں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲